شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب

وزیراعظم

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم بن گئے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201  ووٹ ملے۔ قومی اسمبلی کے 336 کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 169 ووٹ درکار تھے۔

شہباز شریف کا ثوبیہ شاہد سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

16 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ایک گھںٹے کی تاخیر سے 12 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کی ڈائس کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ ن لیگ کے ارکان نے گھڑی چور کے نعرے لگائے۔

ووٹنگ کے دوران اراکین کے لیے لابیاں مختص کی گئیں، شہباز شریف کو ووٹ دینے والے ارکان کو ‘اے’ جبکہ عمر ایوب کو ووٹ دینے والوں کے لیے لابی ‘بی’ مختص کی گئی۔

نئے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل سے قبل اسپیکر کے حکم پر 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے۔

اسحاق ڈار کے وزیرِ خزانہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پیپلز پارٹی کی وضاحت

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے اراکین نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ جے یو آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل ہال سے باہر چلے گئے تھے۔ سرداراختر مینگل نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی۔ شہباز شریف مکمل سکیورٹی حصار میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے جہاں انہوں نے اتحادی جماعتوں کے اراکین کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں