لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی وزیراعلی پنجاب سے لاہور میں کوڑا ٹیکس لگانے کی سفارش

کوڑا ٹیکس

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے کوڑا ٹیکس لگانے کی سفارش کردی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے پیش گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کوڑا اٹھانے کے لیے فی گھر سے ماہانہ ڈھائی سو روپے سے دوہزار روپے تک ٹیکس عائد کیا جائے۔

کمرشل کے لیے پانچ سو سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف عائد کی سفارش کی گئی ہے، سفارشات کے مطابق لاہور میں کوڑا ٹیکس نافذ کرنے سے 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔

سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

ریونیو سے حکومتی خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 17 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دکانوں کے باہر رکھا سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔

کیا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیصلہ چیلنج کردیا

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کی تجاوزات کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات ہیں، تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔

شہریوں کی شکایت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راستوں اور بازاروں میں ٹریفک کی بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے، دکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں۔

یقینی بنائیں ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے اور ٹریفک کی روانی اور شہریوں کیلئے آسانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں