ن لیگ اور ایم کیو ایم میں آئینی ترمیم کے حوالے سے معاہدہ طے، دستخط ہو گئے


مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں آئینی ترمیم کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفی کمال نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ایم کیو ایم اور ن لیگ کا معاہدہ 3 نکات پر مشتمل ہے، ایم کیو ایم اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی۔

علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب

آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پردونوں جماعتوں میں اتفاق ہو گیا، آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے۔

چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہو گی، بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی معاہدے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں