کون ہو گا نیا وفاقی وزیر اطلاعات؟

نگراں وفاقی وزراء کو قلمدان سپرد کر دیے گئے| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد(شہزاد پراچہ): کون ہو گا نیا وفاقی وزیر اطلاعات؟ ن لیگ کے دو بڑے رہنماؤں نے وفاقی وزیر بننے کے لیے لابنگ شروع کر دی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگریب کے پنجاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کے لیے ڈاکٹر مصدق ملک اور انوشہ رحمان ہارٹ فیورٹ امیدوار ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک شہباز شریف کی کابینہ میں پٹرولیم و توانائی کے وزیر رہ چکے ہیں جبکہ انوشہ رحمان سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ میں انفارمیشن اینڈ ٹیلی کام کی وزیر رہ چکی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے ایم کیو ایم سے حکومت سازی کے معاملات طے کر لیے ہیں اس لیے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی وزارت دوبارہ ایم کیو ایم کو دی جائے گی اور دوسری جانب نئی کابینہ میں پیٹرولیم اور انرجی کا وزیر بھی پرائیوٹ سیکٹر کے پروفیشنل کو دی جائے گی تاکہ (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام پر عمل درآمد کروایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے پھر بجلی مہنگی کر دی

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل 91کی شق 2کے تحت فروری 29 کو طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کےافتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی قیادت میں بننے والی نئی کابینہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں وزارتیں سنبھال لے گی۔


متعلقہ خبریں