متحدہ عرب امارات نے مصر کا ساحلی شہر راس الحکمہ 35 ارب ڈالر میں خرید لیا

راس الحکمہ

متحدہ عرب امارات نے مصر سے  ساحلی شہر راس الحکمہ  35 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔

مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مضبولی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ایڈوانس کی مد میں 15 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔

شہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے یہ مصر میں سب سے بڑی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہے۔

منی لانڈرنگ ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات ، فیٹف نے یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکال دیا

راس الحکمہ میں رہائشی علاقے، سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات، اسکول، جامعات، صنعتی زون، ایک کاروباری و صنعتی علاقہ، سیاحوں کے لیے کشتی رانی کا خصوصی علاقہ اور انٹرنیشنل ایئر پورٹ موجود ہیں۔

راس الحکمہ مصرکے شہر اسکندریہ کے مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس علاقے میں سیاحوں کے لیے بہت سے شاندار مقامات ہیں۔


متعلقہ خبریں