اسلام آباد کے تینوں حلقوں پر مسلم لیگ ن کامیاب قرار

تینوں حلقے

الیکشن کمیشن نے اسلام  آباد کے تینوں حلقوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو فاتح قرار دے دیا۔  

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 46 ، این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق انجم عقیل، طارق فضل چودھری اور راجہ خرم  نواز کو کامیاب قرار دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دو رکنی بنچ نے فارم 47 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی کے عامر مغل، شعیب شاہین اور علی بخاری کی دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

مریم نواز کا پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی بے ضابطگیوں کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں ہیں اور تینوں حلقوں پرن لیگ کے امیدواروں انجم عقیل، طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیاہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 92 کے تحت فارم 47 کی تیاری کیلئے امیدواروں کو نوٹس کرنا ضروری نہیں، ریٹرننگ افسران نے فارم 47 مرتب کرنے کیلئے تمام امیدواروں کو نوٹس بھیجا تھا۔

فارم 45 میں بےضابطگیوں کے الزامات کو ثابت نہیں کیا جا سکا ہے، درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔

این اے 47 کا تحریری فیصلہ:

این اے 48 کا تحریری فیصلہ:

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں میں لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردیے تھے۔

ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں سے کامیاب امیدواروں کی الیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کامیابی کے نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتی ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے زیادہ منصفانہ آپکے ساتھ کیا ہو گا؟

مولانا فضل الرحمان الیکشن سے پہلے صدر کے امیدوار تھے ، فیصل کریم کنڈی

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اگر الیکشن کمیشن اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لے تو ہم منصفانہ کہیں گے۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کامیابی کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں تھی۔


متعلقہ خبریں