چیئرمین سینیٹ کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار

Yousaf raza gillani

آئندہ حکومت میں چیئرمین سینیٹ کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا نام مضبوط امیوار کے طور پر سامنے آنے لگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے تھے۔

حکومت سازے کے فارمولے کے مطابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا۔ اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا۔

ایم کیو ایم نے وفاق میں 4 وزارتیں اور سندھ کی گورنرشپ مانگ لی

اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے جس پران کا بیٹا ضمنی الیکشن لڑے گا۔


متعلقہ خبریں