یورپی یونین نے روس کیخلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی


یورپی یونین نے ایک بار پھر روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف تیرھویں بار پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی جس کے تحت 2 سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

پابندیاں عائد کیے جانے والے افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے جبکہ یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے۔

روس پر پابندیوں کی منظوری کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں، افراد اور ان کے ساتھ روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا یوکرین کو 800 ڈرون عطیہ کرنے کا اعلان

روس پر نئی پابندیوں کی باقاعدہ منظوری یورپی یونین کے 24 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی اور 24 فروری کو ہی روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

یورپ کے فارن پالیسی چیف جوزپ بورل کے مطابق نئی پابندیوں کی منظوری کے بعد اس فہرست میں شامل اداروں اور افراد کی تعداد 2 ہزار ہو گئی۔


متعلقہ خبریں