ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

weather

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے، مریم نواز کا دعویٰ

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 8 ملی میٹر، پنجاب کے علاقے مری میں 4 ملی میٹر، کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مری میں 0.5 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔

بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 14، کالام میں منفی 13، استور میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس میں منفی 5، مالم جبہ، بگروٹ، ہنزہ میں منفی 4،راولاکوٹ، چترال، دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، مری اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں