پاکستان کرکٹ ٹیم میں فٹنس بحران، حفیظ نے بابر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم میں فٹنس بحران، حفیظ نے بابر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں فٹنس بحران کے ذمہ دار سابق کپتان بابر اعظم اور سابق کوچ مکی آرتھر ہیں۔

نجی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی بلے باز بابر اعظم سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم آسٹریلیا گئے تو کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ اپنے فٹنس لیول کا خیال رکھیں۔

پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ٹرینر سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں بھی پوچھا تو اس نے بتایا کہ 6 ماہ قبل اس وقت کے کپتان بابراعظم اور ڈائریکٹر مکی آرتھر نے مجھ سے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پیرامیٹرز کو جانچنا چھوڑو، انہیں جس طرح چاہیں کھیلنے دو۔

سابق کپتان نے بتایا کہ جب کھلاڑیوں کی چربی کی سطح کی جانچ کی گئی تو ان سب کی جلد کی تہہ زیادہ تھی۔ وہ کھلاڑی نااہل تھے، ان میں سے کچھ 2 کلومیٹر کا ٹرائل بھی مکمل نہ کرسکے۔

سابق ٹیم ڈائریکٹر نے الزام لگایا کہ بابر اعظم اور مکی آرتھر نے ٹیم میں فٹنس کلچر ختم کیا۔ اگر فٹنس ایسی ہے تو آپ کو یقیناً شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے جانے والے کھلاڑی بالکل فٹ نہیں تھے بلکہ فٹنس کے لحاظ سے نااہل تھے۔

محمد حفیظ کی چھٹی، چیئرمین پی سی بی کو غیر ملکی کوچز کی تلاش

خیال رہے کہ محمد حفیظ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے بعد قومی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے 0-3 جبکہ نیوزی لینڈ سے 1-4 سے سیریز میں شکست ہوئی۔


متعلقہ خبریں