پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کے بعد محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا


قومی کرکٹ ٹیم سے بطور ڈائریکٹر راہیں جدا کرنے کے بعد سابق کپتان محمد حفیظ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ بطور ڈائریکٹر پی سی بی کے ساتھ مثبت اصلاحات کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے نئی مینجمنٹ نے میری 4 سالہ تقرری کو محض 2 ماہ میں ختم کردیا۔

فرسٹ ائیر 2023 امتحانی نتائج ، طلبا کو 15 فیصد اضافی نمبر دینے کی منظوری

محمد حفیظ نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہوں، آئندہ آنے والے دنوں میں دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات کے علاوہ دیگر حقائق بھی عوام کے سامنے رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔


متعلقہ خبریں