پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کے آگے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کے آگے پشاور زلمی ڈھیر، 155 رنز کا ہدف

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز  نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں  سے شکست دے دیدی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.2 اوورز میں 154 رن بناکر  155 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کراچی کنگز نے 16.5اوورز میں حاصل کیا ہے، ٹیم کی جانب سے کیرون پولارڈ 49 رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ شان مسعود 12، شعب ملک 29 اور محمد اخلاق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 اور وقار سلام خیل ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔

پی ایس ایل 9 میں بے ضابطگیاں، چیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری

قبل ازیں کراچی کنگز کیخلاف پشاور زلمی کی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ پشاور کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب شعیب ملک کی پہلی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ بلے باز محمد حارث بھی چوتھے اوور میں صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کے بابر اعظم 72، پاول 39، آصف علی 23 اور کیڈمور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کی طرف سے میر حمزہ اور حسن علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس پر بات کرتے ہوئے کپتان کراچی کنگز شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ پشاور زلمی کو کم سے کم رن پر محدود کریں۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسری طرف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ کوشش کریں گے بورڈ پر زیادہ رنز لگائیں تاکہ بالرز کیلئے دفاع کرنا آسان ہو۔

کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پشاور زلمی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کامیاب نہیں ہوپائی تھی۔

پی ایس ایل 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر کنگز اس وقت چھٹے جبکہ زلمی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹیبل پر ملتان سلطانز اس وقت اپنے دونوں میچز جیتنے کے بعد سرِفہرست ہے۔


متعلقہ خبریں