اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی بینک میں رات گئے آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 8 میں واقع نجی بینک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف وزیراعظم، آصف علی زرداری صدر ہوں گے، دونوں جماعتوں میں معاملات طے پا گئے
فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگنے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔