پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین شاہ نے کہا کہ 22فروری کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔

مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث ہاؤس نامکمل ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ ابھی ہاؤس مکمل ہے یا نہیں۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ پہلا اجلاس مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بغیر نہیں بلایا جا سکتا، آزاد ارکان کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے تو مخصوص نشستوں سے محروم نہ کیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کی مخصوص نشستیں دوسری جماعت میں بانٹنا مناسب نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں