تاحیات نااہلی کیس، سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 53 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ جس کے مطابق سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے اور سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا ڈیکلریشن دے کر آئین بدلنے کی کوشش کی۔ سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ آئین میں ترمیم کے مترادف ہے اس لیے مکمل طور پر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 80سیٹیں چھیننے کے باوجو د سب سے بڑی پارٹی ہماری ہے،عامر ڈوگر

تاحیات نااہلی انتخابات لڑنے اور عوام کے ووٹ کے حق سے متصادم ہے جبکہ آرٹیکل 62 ون ایف کو تنہا پڑھا جائے تو اس کے تحت سزا نہیں ہوسکتی۔ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں ہے۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کے اضافی نوٹ کو بھی تفصیلی فیصلے کا حصہ بنایا گیا اور جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی تفصیلی فیصلے میں شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں