80سیٹیں چھیننے کے باوجو د سب سے بڑی پارٹی ہماری ہے،عامر ڈوگر

عامر ڈوگر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 80سیٹیں چھیننے کے باوجو د سب سے بڑی ہماری پارٹی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کےساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم سے بلا چھین لیا گیا،ہمار ے اوپر مشکلات آئیں ، میں جہانگیر ترین کے مقابلے میں ایک لاکھ ووٹوں کی برتری سے جیتا ہوں۔

جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

انہوں نے کہا کہ ہماری 80سیٹیں چھینی گئی ہیں،اس کے باوجود سب سے بڑی ہماری پارٹی ہے، قدرت بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر مہربان ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 8فروری کو خاموش انقلاب آیا، عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا، عوام کے فیصلے کااحترام ہونا چاہیئے، ہم سے کراچی میں 20سیٹیں پی ٹی آئی سے چھینی گئی ہیں۔

دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کا امیدوار کامیاب ہو گیا

پروگرام میں موجود سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا  کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمر ایوب تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

وہ میرے دوست اور اچھے انسان ہیں لیکن ماضی نہ بھولیں۔ میرےخیال میں پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے علی محمد خان کا نام آنا چاہئے تھا، ان کا نام نہ آنا دکھ کی بات ہے۔

نوازشریف اور اصف زرداری کی مری میں ملاقات متوقع

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو نامزد کر کے اشارہ دیدیا کہ توڑ پھوڑ کی سیاست کریں گے، جب وہ وزیراعلیٰ بن جائیں گے تو ایک پولیس ان کی حفاظت کیلئے کھڑی ہوگی، اور ایک پولیس جب ان کو گرفتار کرنے آئے گی تو بیک اپ پر سول آرمڈفورسز ہوں گی تصادم ہوگا، یہ تصاد م کی سیاست ملک کیلئے خطرہ ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے اور ان کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف ہو گی ۔


متعلقہ خبریں