دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کا امیدوار کامیاب ہو گیا

ن لیگ

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کی نشست پی کے 40 مانسہرہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے بازی مار لی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شکور نعمانی کی درخواست پر حلقوں کی دوبارہ گنتی کی ہدایت کی تھی، الیکشن کمیشن نے پی کے 40 کے 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار شاہ جہاں کامیاب قرار پائے ہیں۔

آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے مزید دو ارکان ن لیگ میں شامل ہو گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کےامیدوار سردار شاہ جہاں نے 43 ہزار 1 سو 4 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 42 ہزار 9 سو 18 ووٹ لے سکے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

نوازشریف اور اصف زرداری کی مری میں ملاقات متوقع

دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈی آئی خان کے 2 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا اسعد محمود 272 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار انجینئر داور خان کنڈی 201 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

یادرہے کہ فارم 47 کے رزلٹ کے مطابق آزاد امیدوار داور خان کنڈی نے 63 ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے تھے جبکہ جے یو آئی کے اسعد محمود 62 ہزار 730 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں