نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مجھے کہا کہ پہلے3سال ہمیں دے دیں، آخری2 سال آپ وزیر اعظم بنیں، بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 113 سے بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور دونوں حلقوں سے بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، 3 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہوا۔ آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اجلاس میں شامل تمام آزاد ارکان نے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور دونوں منتخب آزاد ارکان نےبھی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔


متعلقہ خبریں