روسی اپوزیشن رہنما جیل میں انتقال کر گئے


ماسکو: روسی جیل میں قید اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی جیل میں 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ الیکسی ناولنی روس کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک شہر خارپ میں “پولر وولف کالونی” میں قید تھے جہاں کا موسم ہمیشہ سرد رہتا ہے۔

طبی عملے کے مطابق الیکسی ناولنی کی موت کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جا سکا۔

جیل حکام کے مطابق ناولنی چہل قدم کے بعد سے صحت میں خرابی محسوس کر رہے تھے اور پھر وہ اچانک ہی بےہوش ہو گئے۔ طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ان کا معائنہ کیا تاہم وہ چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت کا ٹرمپ پر جرمانہ، کاروبار سے بھی روک دیا

حکام صدارتی محل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ناولنی کی موت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکسی ناولنی 2021 میں جرمنی سے زہرخورانی کے بعد صحتیاب ہو کر روس پہنچے تھے جہاں انہیں قید کر لیا گیا تھا۔ الیکسی ناولنی نے گرفتاری سے قبل حکومت مخالف متعدد احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کی تھی۔


متعلقہ خبریں