ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

پیٹرول بم گرنے کے بعد ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 2 فیصد اضافہ کر دیا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی، جے یو آئی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے ٹرینوں کے کرایوں پر بھی اضافے کا اطلاق ہو گا۔

حکام کے مطابق فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی 6 ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں