مبینہ انتخابی دھاندلی، جے یو آئی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان


اوباڑہ: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے سندھ پنجاب سرحد پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے ضلعی امیر مولانا اسحاق لغاری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوباڑو کے مقام پر سندھ پنجاب سرحد پر جاری دھرنا ختم کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا راشد محمود سومرو کے ویڈیو پیغام کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی ہدایات کے مطابق ہی دھرنے اور احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی آزاد اراکین کو حکومت بنانے کا مشورہ

واضح رہے کہ جے یو آئی کی جانب سے سندھ پنجاب سرحد پر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں