پی ٹی آئی کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے،خالدمقبول صدیقی

خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی )کے کنوینئرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جو بات ہوئی وہ آگے بڑھی ہے، ملک کو اس وقت بحرانوں سے نکالنے کی ضرورت ہے،ہم حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ کمیٹی اور کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس بھنور سے نکالنے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا چاہیے،پی ٹی آئی ان جماعتوں کیساتھ بات کرنے کیلئے راضی ہوئی جن پر انہیں سخت تحفظات تھے۔

ہمیں بھی پیغام ملا تھا کہ پی ٹی آئی رابطہ کرے گی،مگر ابھی تک بات ہوئی نہیں، پی ٹی آئی کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 2024کے انتخابات 2018 کے مقابلے میں زیادہ آزادانہ ہوئے ہیں، اگر بڑی تعداد میں آزادامیدوار جیتے ہیں تو پھر صاف و شفاف ہی الیکشن ہوئے ہیں۔

اے این پی نے کسی بھی پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی سے تعاون پر معذرت کر لی

پاکستان میں صرف جمہوریت کا بحران نہیں بلکہ معاشی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں اکٹھی نہیں بیٹھیں گی تو ملک مزید بحرانوں کی طرف جائے گا۔


متعلقہ خبریں