الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

عون چودھری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء ارشد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔

چودھری سرور کا ق لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہا ہے، الیکشن کمیشن پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن پہلے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔


متعلقہ خبریں