چودھری سرور نے مسلم لیگ (ق) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری سرور پیپلز پارٹی میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں، وہ ق لیگ کی قیادت سے نالاں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں، بابر اعوان
حکومتی معاملات پر چودھری سرور سے مشاورت نہیں کی گئی اور انہیں 2روز قبل سیاسی بیٹھک میں بھی مدعو نہیں کیا گیا۔
چودھری سرور اور ق لیگی رہنماؤں نے صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، چودھری سرور پھر سے پنجاب میں اعلیٰ حکومتی عہدہ لینے کے خواہشمند ہیں۔