سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 سے شکست قبول کرلی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہارگیا ہوں اور نتیجے کوتسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔
پروگرام کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔
ایف آئی اے نے علیمہ خان کو پھر طلب کرلیا
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا ہم سب کو نہیں پتا تھا کہ جے یو آئی کا نتیجہ کیا آئے گا؟
یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔