سانحہ جڑانوالہ پر حکومتی رپورٹ مسترد ، پنجاب حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے، جڑانوالہ واقعے سے متعلق یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد شرمندگی ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرائی۔

‘اخلاق تو ختم ہی ہوگیا، عدالت کا کچھ احترام کریں’، چیف جسٹس اور وکیل میں تلخ کلامی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جڑانوالہ واقعہ کب ہوا اور اب تک کتنے لوگ پکڑے گئے؟ ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ جڑانوالہ واقعہ 16 اگست 2023 کو ہوا تھا، 22 مقدمات درج، 304 افراد گرفتار ہوئے، 22 میں سے 18 ایف آئی آرز کے چالان جمع ہوئے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ  صرف یہ 18 چالان ہوئے؟ دوسری جگہوں پر جا کر اسلاموفوبیا پر ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور خود کیا کر رہے ہیں؟ غیر مسلموں کے ساتھ جو سلوک بھارت میں ہو رہا ہے وہ کاپی کرنا چاہتے ہیں؟

حقائق اور قانون کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کیلئے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئیے ، سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے بجے پہلا چرچ جلا تھا اور اگست میں فجر کب ہوتی ہے؟ ایس پی انویسٹی گیشنز فیصل آباد نے بتایا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی صبح 5:15 بجے ہوئی۔

عدلیہ،چیف جسٹس مخالف مہم ،519 سوشل میڈیا صارفین کا ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے

چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس نے اپنی آنکھوں کے سامنے سب جلتا دیکھا؟ جڑانوالہ واقعے کے اصل کرداروں کا پنجاب پولیس کو معلوم ہے، پنجاب پولیس کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بعدازاں عدالت  نے واقعے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی۔


متعلقہ خبریں