آزاد امیدوار اکثریت دکھائیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، شہباز شریف

آزاد امیدوار اکثریت دکھائیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب تو رزلٹس آچکے ہیں، اگلہ مرحلہ شروع ہوا چاہتا ہے، آزاد امیدوار اکثریت دکھادیں تو ہم شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے مختلف خدشات پائے جاتے تھے، کبھی دہشت گردی تو کبھی موسم کی بات ہوتی تھی۔ لیول پلیئنگ فیلڈ، دھاندلی سمیت ہر قسم کا الزام لگا لیکن الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد خدشات دفن ہوگئے۔

وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہونگے، خواجہ آصف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کے حلقے میں دھاندلی کی گئی۔ رانا ثنا اللہ سینئر ساتھی ہیں، وہ کیسے ہار گئے؟ کراچی میں میرے اپنے حلقے میں دھاندلی کی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر آزاد اراکین حکومت بناسکتے ہیں تو شوق سے بنائیں۔ آزاد اراکین اکثریت ثابت نہ کرسکے تو دیگر جماعتوں کو حکومت بنانے کا حق ہے۔ پنجاب اور وفاق میں ہماری اکثریت ہے، آزاد اراکین کو ملا کر ہماری تعداد 80 تک ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہوں گا ریاست بچائی، سیاست قربان کردی۔ فیٹف کا بل ہم نے منظور کرایا جو قوم کے مفاد میں تھا، ماضی سے سبق سیکھ کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈا ل کر چلناہوگا۔

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

لیگی صدر نے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری ہے، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ اکثریت کے باوجود مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے، تلخیاں ختم کرکے مل بیٹھنا ہوگا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماضی میں وزیراعظم چور دروازے سے آتے تھے۔ باہر کے ممالک انتخابات پر جو باتیں کر رہے ہیں اس پر افسوس ہے۔


متعلقہ خبریں