علی امین وزیراعلیٰ پختونخوا نامزد، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ سے اتحاد نہیں کرینگے، عمران خان

علی امین وزیراعلیٰ پختونخوا نامزد، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ سے اتحاد نہیں کرینگے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا گیا، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہ کرنے کا اعلان۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غورکروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، کہتا رہا کہ آزاد اور شفاف الیکشن واحد حل ہیں۔ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی ہوئی تو پتہ چل گیا الیکشن جیت گئے ہیں۔

وزارتِ اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں فریال تالپور کا نام بھی شامل

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں، عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سے ملاقات ہوئی، تین جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیت چکی۔ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا۔

آزاد امیدوار اکثریت دکھائیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، شہباز شریف

عمران خان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالا لارہے ہیں۔ کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں