پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں ہونگے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومت سازی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہونگے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف امیدوار نہیں ہونگے۔
پنجاب کے 8 آزاد ارکان سے شہباز شریف اور جہانگیر ترین کا آج ملاقات کا امکان
دوسری طرف ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے مسلم لیگ ن نے اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اتحادیوں کے ساتھ مسلم لیگ ن کی مشاورت جاری ہے جس کے بعد ہی پارٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ خواجہ آصف کی ذاتی خواہش یا رائے ہوسکتی ہے لیکن پارٹی قیادت نے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔