وزارتِ اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں فریال تالپور کا نام بھی شامل

وزارتِ اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں فریال تالپور کا نام بھی شامل

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں فریال تالپور کا نام بھی شامل کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایسے میں فریال تالپور کو بھی وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، شہباز شریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور کو چیئرمین آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو سندھ کا وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فریال تالپور عام انتخابات 2024 میں پی ایس 10 لاڑکانہ کی نشست سے بطور صوبائی اسمبلی امیدوار کھڑی ہوئی تھیں۔ فریال تالپور 85,917 ووٹ حاصل کرکے اپنے حلقے سے کامیاب ہوئیں۔


متعلقہ خبریں