پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کا آپشن ٹیبل پر ہے، رؤف حسن

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ 100میں 93آزادامیدوار ہماری سپورٹ سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ 7سے 8آزاد امیدواروں سے متعلق ہمارا خیال ہے کہ وہ  ہمارے ساتھ بھی مل سکتے ہیں۔ 

ہم نیوز کے الیکشن کی خصوصی ٹرانسمیشن ” الیکشن روم ” میں گفتگو کے دوران روف حسن نے کہا کہ 40کے قریب نشستیں ایسی ہیں جہاں جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ہے ، جہاں ، جہاں پر ہمیں تحفظات ہیں ، ہم اعلیٰ عدالتوں تک جائیں گے۔

الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی، ریحانہ ڈار

انہوں نے کہا کہ 100میں 93آزادامیدوار ہماری سپورٹ سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ باقی 7سے 8آزاد امیدوار ہمارے ساتھ بھی مل سکتے ہیں اور یہ آپشن بھی ہے کہ کسی پارٹی میں شامل ہو کر ریزرو سیٹیں حاصل کریں۔

جماعت اسلامی یا کوئی اور پارٹی ہو اس کیلئے جلد فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن سے ہمیں بھلے کی کوئی توقع نہیں تھی اور نہ ہے ، ہم کس پارٹی کے ساتھ جائیں گے اس کے بارے میں فی الحال ابھی نہیں بتا سکتے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہمارا پورا اتحاد رہا ہے ، ایسی جماعت کیساتھ جائیں گے جو ریزرو سیٹیوں کا کوٹا کلیم کر سکے۔

ہماری پالیسی ہے کہ کسی ریاستی ادارے سے ٹکراو نہیں کریں گے ، ہماری ریاست پر بہت زخم ہیں اس پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ، اس وقت ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے اور مضبوط حکومت ہی ملک میں استحکام لا سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 90 کوہاٹ کا نتیجہ روک لیا

انکا کہنا تھا کہ ہم سے نیشنل اسمبلی کی 40کے قریب سیٹیں چھینی گئی ہیں ، جس کیلئے پرامید ہیں وہ واپس ملیں گی، ہمارا بیانیہ ہے کہ چوروں اور ڈاکوں کی حکومت نہ بنے۔

ہم ریاست کے ہر ادارے کیساتھ کھلے دماغ سے بات کرنے کو تیار ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ایک مضبوط اور مینڈیٹ والی حکومت بنے جو ملک کو آگے لے کر جائے۔


متعلقہ خبریں