الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی کے 90 کوہاٹ کا بھی نتیجہ روک لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے این 88 اور پی ایس 18 کے بعد خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 90 کے بھی شکایات کے باعث انتخابی نتائج روک لیے ہیں۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر 15 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ فارم 47 کے مطابق این اے 88 خوشاب سے آزاد امیدوار معظم شیر کامیاب ہوئے تھے۔
جبکہ الیکشن کمیشن نے سندھ کے حلقے پی ایس 18 کا انتخابی نتیجہ بھی روک دیا ہے ، دو پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی مواد چوری ہونے کے باعث پولنگ دوبارہ ہو گی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 90 کے نتائج بھی روکے لیے ہیں ۔