ہم پرامید ہیں کافی تعداد میں سیٹیں ملیں گی اور حکومت بھی بنائیں گے ،احسن اقبال

احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمجھتاہوں قبل ازوقت ری ایکشن آ رہا ہے ، اب تک کوئی 10سے 20فیصد تک رزلٹ آرہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاکہ ہم پرامید ہے کافی تعداد میں سیٹیں ملیں گی اور حکومت بھی بنائیں گے ،چالاکی کے طور پر قبل ازوقت جشن منانا شروع کر دیا گیا ہے، رزلٹ 50 فیصد سے اوپر جائے گا تو ہی کچھ کہہ سکیں گے۔

صدیق خان بلوچ کو جہانگیر ترین پر بڑی برتری حاصل

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے آفیشل رزلٹ کا انتظار کرنا چاہیے ،ہم نے اپنے امیدواروں سے بات کی ہے اور ہمیں امید ہے ن لیگ اچھا رزلٹ دے گی۔

ہم بھی یہی کہہ رہےہیں کہ ہمیں رزلٹ چاہیے اور ہم اس کیلئےمنتظر بیٹھے ہیں ،امید ہے جلد از جلد الیکشن کمیشن رزلٹ جاری کر ے گا ، شاید الیکشن کمیشن رزلٹ آفیشلی کمپائل کر کے لانچ کرنا چا ہتا ہے۔

این اے71 ،آزادامیدوار ریحانہ ڈار107740 ووٹ لے کر آگے

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر پچھلے الیکشنز دیکھے جائیں تو ان سے زیادہ یہ الیکشن پر امن تھا ،پورے ملک میں الیکشن کرایا گیاہے جو 2018سے زیادہ پرامن تھا۔

انٹرنیٹ بندکرنے میں ہمیں بھی دشواری ہوئی تمام پارٹیوں کو برابر نقصان ہوا ہے ،اگر ٹیلی فون بند تھےتو سب پارٹیوں کے بند تھے کسی ایک پارٹی کے چل نہیں رہے تھے ۔ ہمیں بھی اپنے پولنگ ایجنٹس سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے،احسن اقبال


متعلقہ خبریں