امیدواروں کا انتقال ، این اے 8 ، پی کے 22 ، پی کے 91 اور پی پی 266 میں کل پولنگ نہیں ہو گی

ووٹ

ملک بھر میں کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم چار حلقوں میں پولنگ نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں کل الیکشن نہیں ہو گا، این اے 8 اور پی کے 22 باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے باعث الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں۔

پیمرا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن

اس کے علاوہ پی کے 91 کوہاٹ میں اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک اور پی پی 266 رحیم یار خان میں امیدوار اسرار حسین کے انتقال کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوں گے ، ان حلقوں پر الیکشن کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں