سیمنٹ کی اوسط قیمت میں 0.48 فیصد کی معمولی کمی

سیمنٹ

سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی


سیمنٹ کی اوسط قیمت میں 0.48 فیصد کی معمولی کمی، مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.48فیصد کم ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1227 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1188 روپے تھی۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں