جنرل نشستوں پر 111 جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار، فافن نے رپورٹ جاری کردی

جنرل نشستوں پر 111 جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار، فافن نے رپورٹ جاری کردی

عام انتخابات 2024 میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق الیکشنز 2024 میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں۔ خواتین امیدوار، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے نامزد 6 ہزار 37 امیدواروں کا 4.6 فیصد ہیں۔

عام انتخابات 2024: پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے۔

فافن کے مطابق کُل 111 سیاسی جماعتوں میں سے 30 جماعتوں نے 5 فیصد سے زائد خواتین امیدوار نامزد کیں۔ چار سیاسی جماعتوں نے 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں۔

الیکشن 2024: وقت کم مقابلہ سخت، انتخابی مہم کا آج آخری روز

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 77 جماعتوں نے 4.5 فیصد تک خواتین امیدوار نامزد کیں۔ قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94 جماعتوں کے 1 ہزار 872 امیدوار، 91۔4 فیصد یعنی 92 خواتین امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں