الیکشن 2024: وقت کم مقابلہ سخت، انتخابی مہم کا آج آخری روز

الیکشن 2024: وقت کم مقابلہ سخت، انتخابی مہم کا آج آخری روز

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی مہم چلانے کے آخری روز سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں ریلیاں، جلسے اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد کسی قسم کی الیکشن کمپین پر پابندی ہوگی۔ جلسے جلوس، کارنر میٹنگز آج رات تک ہوسکیں گی، مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے پر کارروائی کی جائے گی۔

عام انتخابات 2024: پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ انتخابی قوانین کے تحت الیکشن مہم کا وقت 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب ختم ہوجائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ محدود وقت اور موسمی چیلنجز کے باوجود 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تک پہنچانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف انتخابات نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج قصور جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ میں جلسہ کریگی۔

6 فروری انتخابی مہم کا آخری روز، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مطلع کردیا

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مطابق انتخابی مہم کے آخری روز ایم کیو ایم کی جانب سے مختلف حلقوں میں ریلیاں شام چھ بجے سے رات 12 بجے تک نکالی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں