عام انتخابات 2024: پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا

عام انتخابات 2024: پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا

عام انتخابات 2024 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ الیکشنز میں رجسٹرد پاکستانی ووٹرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ انتخابات کے لیے ملک میں ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ دنیا کی بڑی جمہوریت میں بھارت، انڈونیشیا، امریکا اور برازیل کے بعد اب پاکستان کا نام فہرست میں شامل ہے۔

خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ، رپورٹ جاری

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں 1 کروڑ 25 لاکھ خواتین اور ایک کروڑ مرد ہیں۔

فافن کے مطابق 2018 میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں