ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی سے 17 سے 18 قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے کا دعویٰ

ameen ul haq

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے 17 سے 18 قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے کا دعویٰ کردیا۔

سینئر رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کی بڑی سیاسی جماعت ہے، ماضی کے الیکشن میں بیرون ملک سے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ آیا، عوام 8 فروری کو بائیکاٹ کا نعرہ لگانے والوں کا بائیکاٹ کرکے دکھائیں گے۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔

کراچی کی عوام ہمیشہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ رہی ہے، ماضی کے الیکشن میں بھی باہر سے آواز آئی تھی کہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے۔

عوام 8 فروری کو بائیکاٹ کا نعرہ لگانے والوں کا بائیکاٹ کرکے دکھائیں گے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے مخالفین کو ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی کی 17 سے 18 سیٹیں جیت کر سرپرائز دے گی۔

ہم صوبائی اسمبلی کی 37 سے 38 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، آئندہ وزیراعلی سندھ ایم کیو ایم پاکستان کا حمایت یافتہ ہوگا۔

ضلع غربی کی 50 امام بارگاہوں کی فیڈریشن نے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اور این اے 246 پر امین الحق کی حمایت کا اعلان کردیا۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلاتفریق اور لسانیت سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرتی ہے، ترقیاتی کاموں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ ہماری اولین ترجیحات میں شامل رہتا ہے، ہم شہر کی ترقی چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں