بجلی کے بل میں نمایاں کمی یا مکمل طور پر جان چھڑانے کا آسان ترین طریقہ

solar penal سولر

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہر کوئی بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے۔ جہاں بجلی کے زائد بلوں سے پریشان عوام اپنے گھر، دفتر یا دکان پر سولر پینل سسٹم لگوانے کے خواہشمند ہیں مگر وہیں اس گھبراہٹ کا شکار ہیں شاید سولر پینل سسٹم کی قیمت کم سے کم 8 سے دس لاکھ روپے ہے۔ 

ایسے افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ سولر پینلز کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت اب آدھی ہو گئی ہیں اور اب سولر پینل سسٹم کی تنصیب گزشتہ سال کی نسبت 35 سے 40 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

گزشتہ سال کی نسبت سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، اس وقت سولر پینل کی فی واٹ قیمت 50 سے 60 روپے ہے جو کہ گزشتہ سال 120 روپے تھی۔

سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، اگر پینلز کی قیمت 50 روپے سے زائد کم ہوئی ہے تو مکمل سولر سسٹم نصب کروانے والوں کا گزشتہ سال کی نسبت 35 سے 40 فیصد کم خرچ آئے گا۔

ماہرین کے مطابق 5 مرلے کے گھر میں پانچ سے سات کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کروایا جاتا ہے، جس کی مجموعی لاگت گزشتہ سال 12 سے 15 لاکھ روپے تک تھی تاہم اب سولر پینل سستے ہونے کے باعث اسی سسٹم کو 8 سے 10 لاکھ روپے میں نصب کروایا جاسکتا ہے۔

سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی متعارف

دوسری جانب بڑے گھروں میں 10 سے 15 کلو واٹ کے سسٹم کی تنصیب پر آنیوالی لاگت گزشتہ سال 22 سے 25 لاکھ روپے تھی جسے اب 13 سے 15 لاکھ روپے میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح چھوٹے گھروں میں 4 سے 5 لاکھ روپے اور بڑے گھروں میں 8 سے 10 لاکھ روپے کے کم خرچ پر سولر پینل سسٹم نصب کروایا جا سکتا ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سولر پینلز کی قیمتوں میں 60فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے مطابق 550 واٹ کے سولر پینل کی قیمت میں 43ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد نئی 70 ہزار سے کم ہوکر 27 ہزار پر آگئی ہے جبکہ 450 واٹ 24 ہزاراور 330 واٹ 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولرپینل تیار کرلیا

تاجروں نے قیمتوں میں کمی کی وجہ ٹیکسز میں کمی کو قرار دیتے ہوئےکہا کہ امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف کے باعث قیمتو ں میں کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں