بلوچستان کے ضلع ژوب میں رات کے بعد صبح گئے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب کے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 24 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔
چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔
خیال رہے کہ رات گئے ضلع لورالائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 4.2 اور گہرائی 18 کلومیٹر بتائی گئی تھی۔