ایف بی آر کے اثاثے تقسیم کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

fbr

اسلام آباد:(شہزاد پراچہ) نگراں وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اثاثوں کو تقسیم کرنے پر 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نگران حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وزیر خزانہ کمیٹی کی چیرپرسن ہوں گی جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری قانون و انصاف، ڈاکٹر مشرف، ڈاکٹر منظور احمد، سید ندیم رضوی، مکرم جاہ انصاری، آفاق احمد قریشی اور ایڈیشنل سیکرٹری ساجد محمود قاضی شامل ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ منگل کو ایف بی آر کی تنظیم نو اور ڈیجیٹلائزیشن کی سمری کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب الیکشن کمیٹی آف پاکستان نے انکم ٹیکس افسران کے خط پر وزیر اعظم سے نئی حکومت کے قیام تک تنظیم نو روکنے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 13فیصد کمی ریکارڈ

دستاویزات کے مطابق کمیٹی ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق 7 دنوں میں ایف بی ار کے قانونی، انسانی وسائل سے متعلق 12 ٹاسک کی تکمیل پر روپوٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی ٹیکس انتظامیہ کی آپریشنل خود مختاری اور جوابدہی کے بنیادی اصولوں، ٹیکس پالیسی کو ٹیکس انتظامیہ سے الگ کرنے، نگران بورڈ کے مینڈیٹ اور فیڈرل پالیسی بورڈ کے مینڈیٹ کو شامل کرنے کے لیے قانونی مسودوں کی تشکیل کے لیے تکنیکی مواد بھی فراہم کرے گی۔

یہ ذیلی کمیٹیوں کے کام کی نگرانی بھی کرے گا تاکہ مسودہ تیار کرنے میں تیزی، قانونی نکات کا جائزہ اور انتظامی اور مالیاتی امور سے متعلق کاموں کی بروقت تکمیل میں درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ٹی او آرز میں ضروری قواعد، ضوابط، نوٹیفیکیشن، قانونی ریگولیٹری آرڈرز، انتظامی احکامات اور ہدایات کا اجرا بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں