سپریم کورٹ نے کراچی سے تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ کا تہرے قتل کے ملزم غلام مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس گلزار احمد نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اوردیگر حکام کو حکم دیا ہے کہ تجاوزات فوری ختم کرکے عدالت عظمیٰ کو رپورٹ کریں۔

کراچی کی سپریم کورٹ رجسٹری میں کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے کے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کشمیر روڑ پر تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ نوخیز پارک پر قائم تجاوزات کا کیا ہوا؟

کے ڈی اے حکام نے نوخیز پارک سے لاعلمی کا اظہار کیا تو جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں کو نوخیز پارک کا علم نہیں، کام کیا کرتے ہوں گے؟

جسٹس گلزاراحمد نے کے ڈی اے و دیگر حکام کو حکم دیا کہ ابھی یہاں سے جائیں اور تجاوزات گرا کرپارک پر قبضہ ختم کرا کر آئیں۔

عدالت نے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق تصاویرطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں