الیکشن 2024،جے یو آئی نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کردیا

چوہدری نثار

الیکشن 2024 چوہدری نثار کو بڑی جماعت کی حمایت مل گئی


جے یو آئی نے آزاد امیدواراور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

انتخابات بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

چوہدری نثار کے فوکل پرسن شیخ ساجد اور ضلعی امیر جے یو آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں ںے بتایا کہ جے یو آئی حلقہ این اے 53 پر چوہدری نثار کی جبکہ پی پی 19 پر چوہدری نثار جے یو آئی کے امیدوار ضیاء اللہ خان کی حمایت کریں گے۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل،رہائش گاہ سب جیل قرار

ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی میں ہر قومی اور صوبائی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، حلقہ این اے 53 پر کاغذات مسترد ہونے پر ہمارے آپس میں رابطے ہوئے۔

چوہدری نثار بڑی شخصیت ہیں ان کی حلقے کیلئے خدمات ہیں انہوں ںے مساجد اور مدارس کا خیال رکھا ہے۔ڈاکٹر ضیا نے کہا کہ وزیر داخلہ کے طور پر انہوں نے جو کام وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، الیکشن میں بھرپور حمایت کریں گے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ

دوسری جانب  چوہدری نثار علی خان نے کہا ملک مشکل ترین دور سے گزررہا ہے۔اڈیالہ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی 54 سال سے میرا دوست ہے مگر میں تحریک انصاف میں شامل کیوں نہیں ہوا ابھی نہیں بتا سکتا، بتایا تو بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، میں دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔

اپنے خطاب میں چوہدری نثار نے مزید کہا  مسلم لیگ ن میں پینتیس سال گزارے، بہت سے راز میرے پاس ہیں مگر ان پر تنقید نہیں کرونگا۔اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔

ریحان زیب قتل کیس، اہم حقائق سامنے آگئے

جو لوگ کہتے مسلم لیگ ن نے ترقیاتی کام کروائے تو ان کو بولیں ڈیڑھ سال اب حکومت رہی کوئی ایک اینٹ لگائی ہے تو دکھا دیں ۔ آپ سے جو ووٹ مانگنے آئے اس سے پوچھیں کتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔میں نے اس حلقے کے عوام کی خدمت کی میری اولا د بھی آپ کی خدمت کرے گی۔


متعلقہ خبریں