عمران نیازی اور شاہ محمودقریشی کا جرم بڑا ہے، ن لیگ

عمران نیازی مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائے جانے پر کہا ہے کہ عمران نیازی اور شاہ محمودقریشی کا جرم بڑا ہے۔

ن لیگ کے مطابق عمران نیازی اور شاہ محمودقریشی کو بڑی سزا ملی ہے،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں عدالت نے نرم فیصلہ دیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے رویے سے پاکستان کے سفارتی تعلقات متاثر ہوئے،بانی پی ٹی آئی نے اپنے خلاف ایف آئی آر خود اپنی حرکتوں سے کٹوائی۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید

دوسری جانب رانا ثناء اللہنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر جیسے کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ کو پبلک کرنا جرم ہے جس سے ریاست کا نقصان ہوا،عدالتی فیصلے پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پرحملہ کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہوناچاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو سزا ہی سپریم کورٹ سے ہوئی تھی جس میں وہ اپیل تک نہیں کرسکتے تھے۔

اس فیصلے پر قانون ماہرین کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی کامیابی ہے کہ عمران نیازی اور شاہ محمود مجرم ثابت ہوگئے،قانونی ماہرین نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور شاہ محمود کے وکلا ان کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں