ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل: بھارت کی تنزلی، پاکستان بھی چھٹے نمبر آگیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل: بھارت کی تنزلی، پاکستان بھی چھٹے نمبر آگیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت پانچویں جبکہ آسٹریلیا سے وائٹ واش کے بعد پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شِپ 25-2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر حالیہ دنوں میں دلچسپ صورتحال بن چکی ہے۔ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے کے بعد سرفہرست ہے۔

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، 21 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بنگلہ دیش 50 فیصد کامیابی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ تینوں ٹیموں نے دو ٹیسٹ میچز کھیل کر ایک میں جیت اور ایک میں شکست حاصل کر رکھی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی دو مرتبہ کی فاتح ٹیم بھارت انگلینڈ سے پہلا ٹیسٹ میچ  ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ اس سے قبل بھارتی کا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر تھا۔

انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم جو آسٹریلیا سے وائٹ واش سے قبل سرفہرست تھی، اب کینگروز سے شکست کے بعد چھٹے نمبر پر آ گری ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور دوسری ٹیم کے درمیان ہوگا۔


متعلقہ خبریں