نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی پر گھریلو تشدد کے الزامات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
صنم جاوید کا این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان
نجی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا گیا ہے کہ اشفاق ستی کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جب تک کہ قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور اس معاملے کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔
اے آر وائی تشدد یا تشدد کی دھمکیوں کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتا ہے چاہے وہ کام کی جگہ پر ہو یا گھریلو
The ARY Management has taken serious notice on the allegations of domestic violence involving anchorperson Ashfaq Satti. He is hereby suspended with immediate effect till the law takes its course and decides the matter. ARY has zero tolerance policy on violence or threats of…
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 29, 2024
یاد رہے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مارننگ شو کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ کی جانب سے اُن پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا گیا ہے، زخمی ہونے کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اینکر کی اہلیہ نومیکا اشفاق ستی کی طرف سے کی گئی پوسٹ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف بدترین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی ہے۔
پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا بتا کر دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا، چوہدری نثار
نومیکا اشفاق ستی نے لکھا کہ ‘میں اپنے پورے جسم، اپنی پسلیوں، اپنے جبڑے اور اپنے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ تکلیف میں یہ لکھ رہی ہوں، میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔’
انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے میرے اپنے شوہر اشفاق ستی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مجھے آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایک بہت بااثر شخص ہے۔’
https://twitter.com/NomaikaAshfaq/status/1751681182855745988?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1751681182855745988%7Ctwgr%5E297d66abeccdc3a089af7955918a91b7bd053aaf%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F125852%2F
پولیس کی جانب سے پیر کے روز نجی ٹی وی چینل کے میزبان کے خلاف اہلیہ کے کہنے پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق اینکر کے خلاف مقدمے میں دھمکی اور تشدد سے متعلق سیکشز درج کیے گئے ہیں۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی
نومیکا اشفاق ستی کی اس پوسٹ کو زیادہ اہمیت تب ملی جب سماجی کارکن جبران ناصر سمیت معروف اینکر رابعہ انعم نے بھی اس سے متعلق پوسٹس کیں۔