(فقیر حسین)خیبر پختونخوا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 لیڈرز 8 فروری کو ہونے والے الیکشن جیتنے کی صورت میں خود کو صوبے کےوزیراعلی کے عہدے کےلیے موزوں امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
ضلع نوشہرہ سے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کے مرکزی چیئرمین پرویز خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ NA 33 اور صوباٸی اسمبلی کے دو حلقوں PK 87 اور PK 88 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔
مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا
جبکہ پی ٹی آئی(پی) ہی کے مرکزی وائس چیئرمین محمودخان سوات کے NA4 اور PK 10 سے پارٹی امیدوار ہے۔ پرویز خٹک تو کھلے عام عوامی جلسوں اور کارنر میٹینگ میں خود کو الیکشن جیتنے کی صورت میں خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلی ڈکلیئر کرچکے ہیں۔
اسی طرح محمود خان کو بھی سیاسی سرکل میں الیکشن جیتنے کی صورت میں وزیراعلی کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) میں بھی وزیراعلی کے عہدے کےلیے دو لیڈرز خود کو امیدوار تصور کر رہے ہیں۔ ان میں ایک سابق وزیراعلی اوروفاقی وزیر اکرم خان درانی ہے جو بنوں سے صوباٸی اسمبلی کے دو حلقوں PK 100 اور PK 102 سے الیکشن لڑ رہا ہے۔
اسی طرح جے یو آئی میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے عہدے کےلیے مولانا فضل الرحمان کے بھاٸی اور سابق ایم پی اے مولانا لطف الرحمان بھی الیکشن جیتنے کی صورت میں امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں وہ ڈی آٸی خان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 114 PK سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔
ریاست کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے ، آرمی چیف
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اندر بھی الیکشن جیتنے کی صورت میں وزیراعلی کے عہدے کےلٸے دو امیدوار موجود ہیں۔ پارٹی کے موجودہ صوباٸی صدر علی امین گنڈاپور اور سابق فنانس منسٹر تیمور جھگڑا صوبے میں پی ٹی آئی کی اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں وزیراعلی کے عہدے کے متوقع امیدوار ہیں۔
علی امین گنڈا پور ڈی آئی خان سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں PK 112 اورPK 113 سے جبکہ تیمور جھگڑا پشاور کے حلقہ 79 PK سے امیدوار ہے۔
اسی طرح 8 فروی کے الیکشن میں جیت اور پارٹی کی اکثریت میں آنے پر مسلم لیگ (ن) میں امیر مقام اور عوامی نیشنل پارٹی میں امیر حیدر خان ہوتی وزیراعلی کے عہدے کے متوقع امیدوار ہونگے۔
امیر مقام شانگلہ اور سوات سے جبکہ امیر حیدر خان ہوتی مردان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔