ترکیہ میں کریک ڈاؤن، 33 اسرائیلی جاسوس گرفتار


انقرہ: ترکیہ پولیس نے بڑے کریک ڈاؤن کے دوران اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی پولیس نے 8 صوبوں میں آپریشن کیا اور 57 مقامات پر چھاپے مارے۔

ترک پولیس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما شہید

ترک وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد ترکیہ میں مقیم غیر ملکیوں کے اغوا اور قتل کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ترکیہ اپنی سر زمین پر ایسی کسی سرگرمی کی اجازت ہرگز نہیں دے گا جبکہ گرفتار افراد سے غیر ملکی کرنسی اور اسلحے سمیت جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں