آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان، آسٹریلوی اور بھارتی کھلاڑی سب لے اڑے

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان، آسٹریلوی اور بھارتی کھلاڑی سب لے اڑے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 کے مینز کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر سمیت کئی سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

سالانہ ایوارڈز میں نامزد کرکٹرز کے نام آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیے گئے۔ آئی سی سی کا سب سے بڑا مینز کرکٹر آف دی ایئر کیلئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کا اعزاز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے حصے میں آیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آئی سی سی کا عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن

پیٹ کمنز کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بنوانے کے علاوہ سال 2023 کی دیگر سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پیٹ کمنز نے کپتانی کے ساتھ ساتھ باؤلنگ اور بیٹنگ میں بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی آسٹریلیا کے ہی کرکٹر عثمان خواجہ لے اڑے۔ کینگروز بلے باز نے گزشتہ سال 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز بنا کر طویل فارمیٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سال 2023 کے لیے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارت کے ہی سوریا کمار یادو نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے نوجوان کھلاڑی رچن رویندرا کو آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں